پاکستان کی جنگ بندی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوچکیں، ایرانی سفیر

07 اپریل, 2026 12:14

شیعیت نیوز: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی خیر سگالی اور سفارتی کوششیں اب ایک نازک اور حساس مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ، تین مشتبہ افراد ہلاک

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جائے۔

واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے جامع جنگ بندی کا فریم ورک امریکا اور ایران کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فریم ورک دو مراحل پر مشتمل ہے، جس میں پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک جامع معاہدہ شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کو جارحیت کے خاتمے اور فوری جنگ بندی کا منصوبہ موصول ہو چکا ہے۔

1:51 شام اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔