استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ، تین مشتبہ افراد ہلاک
شیعیت نیوز: ترکی کے شہر استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین مشتبہ افراد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے قریب اچانک فائرنگ شروع ہوئی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ افراد کا مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاسدارانِ انقلاب کا سخت انتباہ، امریکا نے سرخ لکیر عبور کی تو ردعمل خطے سے باہر ہوگا
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے ممکنہ مقاصد کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔







