پاسدارانِ انقلاب کا سخت انتباہ، امریکا نے سرخ لکیر عبور کی تو ردعمل خطے سے باہر ہوگا
شیعیت نیوز: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ تحمل کا وقت ختم ہو گیا ہے اور اگر امریکا نے سرخ لکیر عبور کی تو ردعمل خطے سے باہر تک ہوگا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکا اور اس کے شراکت داروں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا، جبکہ امریکا اور اس کے اتحادی برسوں تک خطے کے تیل اور گیس سے محروم رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیل اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اندھا دھند ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ امریکا کے علاقائی شراکت داروں کو جان لینا چاہیے کہ ایران نے ہمسائیگی کے احترام میں اب تک تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ امریکی قیادت نے اپنے مفادات کو قربان کر دیا ہے اور انہیں اندازہ نہیں کہ ان کے کتنے بڑے اثاثے ایران کی رینج میں ہیں۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اب تک ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ایرانیوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔







