حافظ نعیم الرحمان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، ایران سے یکجہتی کا اظہار

07 اپریل, 2026 12:02

شیعیت نیوز: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور ایران پر مسلط جنگ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور ایرانی قوم کی استقامت اور شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کربلا سے تہران: حرم حضرت عباسؑ کی جانب سے 38 ٹریلر امدادی قافلہ روانہ، مرجع سیستانی کی ہدایت پر اقدام

ایرانی سفیر نے پاکستانی قوم، حکومت اور جماعت اسلامی کے دوٹوک مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مسلم ممالک کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی، خودمختار ریاست اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا ایران پر حملے بند کرے اور خطے سے اپنے اڈے ختم کرے۔

1:51 شام اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔