کربلا سے تہران: حرم حضرت عباسؑ کی جانب سے 38 ٹریلر امدادی قافلہ روانہ، مرجع سیستانی کی ہدایت پر اقدام
شیعیت نیوز : مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی (ح) کی ہدایت پر روضہ مبارک امام حسین (ع) کے بعد اب حرم مقدس حضرت عباس علمدار (ع) کی جانب سے ایران کے لیے 38 ٹریلرز پر مشتمل انسانی امداد کا بڑا قافلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک ایران یکجہتی اجتماع کا اعلان: 12 اپریل کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں علامہ سید جواد نقوی کی صدارت میں اہم اجتماع
یہ امدادی قافلہ جنگ سے متاثرہ ایرانی عوام کی مدد کے لیے بھیجا جا رہا ہے، جس میں بنیادی ضرورت کی اشیاء، ادویات اور دیگر امدادی سامان شامل ہے۔ مرجعیت وہی روحانی قوت ہے جس کے ایک فتوے نے عراق سے داعش کا نام و نشان مٹا دیا تھا۔







