پاک ایران یکجہتی اجتماع کا اعلان: 12 اپریل کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں علامہ سید جواد نقوی کی صدارت میں اہم اجتماع

06 اپریل, 2026 16:25

شیعیت نیوز : جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے باہمی اشتراک سے ’’پاک ایران یکجہتی اجتماع‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اجتماع اتوار 12 اپریل 2026 کو صبح 9 بجے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ہوگا۔

ترجمان تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اس تاریخی اجتماع میں اُمت اسلامیه و ملت پاکستان کے تمام طبقات، شخصیات، اکابرین، دانشور، مفکرین، وکلا، طلباء اور قائدین شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے ایران جنگ کے فریم ورک کی خبروں کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا، ایران کا واضح موقف: دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے

اجتماع کی صدارت سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ اس موقع پر خطے میں پاکستان اور ایران کے تعلقات، تجارتی و ثقافتی روابط سمیت دیگر تمام امور کے حوالے سے اظہار خیال کیا جائے گا۔

اجتماع میں قونصل جنرل ایران سمیت دیگر اکابرین بھی شریک ہوں گے۔

6:23 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔