پاکستان نے ایران جنگ کے فریم ورک کی خبروں کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا، ایران کا واضح موقف: دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے

06 اپریل, 2026 16:24

شیعیت نیوز : پاکستان نے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے کسی مجوزہ فریم ورک کی خبروں کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی یا 15 نکاتی تجویز سے متعلق مختلف رپورٹس گردش کر رہی ہیں، ہم انفرادی اور مخصوص رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے، یہ واضح ہے کہ امن عمل جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ کچھ دن قبل پاکستان اور کچھ دوست ممالک کے ذریعے 15 نکاتی امریکی پلان پیش کیا گیا، اس طرح کی تجاویز انتہائی غیرمعقول اور غیرمنطقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں ایرانی عوام کی مدد کے لیے امدادی کیمپ: ایک خاتون نے اپنے قیمتی سونے کے زیورات عطیہ کر دیے

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے مفادات اور تحفظات کی بنیاد پر اپنا فریم ورک مرتب کیا ہے، ثالثین کے ساتھ بات چیت کرنا کمزوری کی علامت نہیں، ایران کسی بھی منصوبے کے جواب میں بہت جلد اور بہادری کے ساتھ اپنا نکتہ نظر پیش کرتا ہے، اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کو دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی علامت نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

9:32 صبح اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔