کوئٹہ میں ایرانی عوام کی مدد کے لیے امدادی کیمپ: ایک خاتون نے اپنے قیمتی سونے کے زیورات عطیہ کر دیے
شیعیت نیوز : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جنگ سے متاثرہ ایرانی عوام کی مدد کے لیے اپنے قیمتی زیورات عطیہ کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق علمدار روڈ پر ہزارہ عیدگاہ کے سامنے مومنین کوئٹہ کی جانب سے ایرانی عوام کی مدد کے لیے امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے زیورات عطیہ کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ مقصود علی ڈومکی کا خیرپور تنظیمی دورہ: رہبر شہید کے عہد کو نبھانے کا عزم، ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی
امدادی کیمپ کی نگرانی کرنے والے امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کے مطابق خاتون نے سونے کے زیورات عطیہ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کیمپ کے دوران عوام کا جذبہ قابل دید ہے۔ شہریوں کی جانب سے مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی کیمپ کو ایک ہفتے تک قائم رکھا جائے گا۔







