امریکی میزبان کا بم دھماکہ: ٹرمپ نے ذہنی کنٹرول کھو دیا، ہمیں فوری نئے صدر کی ضرورت ہے
شیعیت نیوز : امریکہ کے مشہور ٹیلی ویژن میزبان اور MSNBC کے تجزیہ کار کیت اولبرمین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صدر نے اپنی تمام ذہنی قوتوں پر کنٹرول کھو دیا ہے۔
انہوں نے کہا: "ریاستہائے متحدہ کے صدر نے ایسٹر کی چھٹی کو جنگی جرائم کی دھمکیوں اور ایک لعنتی بم گرانے کے ساتھ منایا۔ ہمیں فوری طور پر ایک نئے صدر کی ضرورت ہے، کیونکہ اس شخص نے اپنی ساری ذہنی قوتوں پر کنٹرول کھو دیا ہے۔”
اولبرمین کے اس بیان کو امریکہ میں ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی پاگل پن اور جنگی جنون کی واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے۔







