امریکہ کو بھاری دھچکا: ریسکیو مشن میں دو جدید MC-130J طیارے تباہ، ہر ایک کی مالیت 10 کروڑ ڈالر سے زائد
شیعیت نیوز : ایران میں امریکی پائلٹ کے ریسکیو مشن کے دوران تباہ ہونے والے امریکی طیاروں کی اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن میں استعمال ہونے والے دو جدید MC-130J ٹرانسپورٹ طیارے ایک متروک (استعمال سے باہر) ایئر بیس پر لینڈنگ کے دوران زمین میں دھنس گئے۔ امریکی فوج کو ان دونوں کو خود ہی تباہ کرنا پڑا۔
بھی پڑھیں: ایران کا فضائی دفاعی نیٹ ورک خطرناک ثابت: ایک اور ‘لوکاس’ ڈرون تباہ، مجموعی تعداد 163 ہو گئی
امریکی فضائیہ کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے مطابق ہر طیارے کی مالیت 100 ملین ڈالر (تقریباً 10 کروڑ ڈالر) سے زائد ہے، جس سے یہ آپریشن مالی طور پر بھی امریکی فوج کے لیے بڑا نقصان بن گیا۔







