ایرانی فوجی ترجمان: امریکی ریسکیو آپریشن ناکام: پائلٹ بچانے کے دعوے کی تردید
شیعیت نیوز : ایرانی فوجی ترجمان کرنل ابراہیم ذو الفقاری نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں مار گرائے گئے امریکی طیارے کے پائلٹ کو بچانے کے لیے امریکی فوج کا مبینہ ریسکیو آپریشن مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔
خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج کی فوری کارروائی نے امریکی پائلٹ کو بچانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ٹرمپ اپنی ناکامی اور خفت مٹانے کے لیے جھوٹے دعوے کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج کی فائرنگ سے امریکی فوج کے 2 طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر تباہ کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کی انتقامی کارروائی: کویت پٹرولیم کارپوریشن کی عمارت پر ڈرون حملہ، شدید آگ لگی
طیاروں کی تفصیل یہ ہے:
- لاک ہیڈ سی-130 ہیرکلس: یہ ایک بھاری فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے۔ فوجی، اسلحہ اور سازو سامان منتقل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ دشوار گزار رن ویز اور عارضی بیسز سے بھی اڑان بھر سکتا ہے۔ ریسکیو اور خصوصی آپریشنز میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
- یو ایچ-60 بلیک ہاک: یہ ایک جدید فوجی ہیلی کاپٹر ہے۔ کمانڈوز کی نقل و حمل، ریسکیو مشنز اور جنگی کارروائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ کم بلندی پر پرواز کر کے خطرناک علاقوں میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی اسپیشل فورسز کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔







