سپاہ پاسداران کی انتقامی کارروائی: کویت پٹرولیم کارپوریشن کی عمارت پر ڈرون حملہ، شدید آگ لگی
شیعیت نیوز : سعودی عرب کے بعد اب کویت بھی ایرانی انتقامی حملوں کی زد میں آ گیا ہے۔ کویت پٹرولیم کارپوریشن کی ہیڈ کوارٹر عمارت پر ڈرون حملہ کیا گیا جس سے عمارت میں آگ لگ گئی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایرانی ڈرونز کی جانب سے کیا گیا، جو حالیہ ایرانی جوابی کارروائیوں کا تسلسل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تنگہ ہرمز میں 3000 بحری جہاز پھنس گئے! آمدورفت میں 94 فیصد کمی، 20 ہزار ملاح قلت کا شکار
کویت پٹرولیم کارپوریشن کی یہ عمارت کویت سٹی میں واقع ہے اور کویت کی تیل کی صنعت کا مرکزی مرکز سمجھی جاتی ہے۔ حملے کے نتیجے میں عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
یہ واقعہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے جواب میں سپاہ پاسداران کی طرف سے کی جانے والی انتقامی کارروائیوں میں تازہ ترین مثال ہے۔







