مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کراچی میں طاقتور آل پارٹیز کانفرنس: امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام کے دشمن ہیں
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے کراچی پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس اور آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ خطے کے مسلم ممالک نے امریکہ کا ساتھ دے کر اپنے ہی بھائیوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں۔ عرب حکمرانوں کی اس غداری اور خیانت کی وجہ سے فلسطین، لبنان اور ایران آج امریکی و اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں۔”
بھی پڑھیں: ایران کا درست اور کاری نشانہ: اسرائیل کی خفیہ ہتھیار ساز فیکٹری تباہ
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے پوری دنیا کو یرغمال بنا رکھا تھا، مگر ایران نے اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایران سے سستا پیٹرول درآمد کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور صہیونی جارحیت کے خلاف واضح مؤقف اپنایا جائے۔
علامہ رضوی نے امریکی سفارتی عملے کو پاکستان سے فوری طور پر ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔







