ایران کا درست اور کاری نشانہ: اسرائیل کی خفیہ ہتھیار ساز فیکٹری تباہ
شیعیت نیوز :ب گزشتہ رات ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے ایک انتہائی اہم خفیہ فوجی مرکز کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
یہ فیکٹری صیہونی رژیم کی ایلبٹ ملٹری انڈسٹریز کی ملکیت ہے، جو صحرائے نقب میں نوواتیم فضائی اڈے کے قریب واقع ہے۔ اس فیکٹری میں اسرائیل کے جدید ترین ڈرونز، جاسوسی آلات اور دیگر جدید ہتھیار تیار کیے جاتے تھے۔
ایران نے پہلے بھی کئی بار اس تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، مگر گزشتہ رات ایرانی فورسز کی درستگی اور طاقت کے سامنے یہ اہم صہیونی فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
بھی پڑھیں: ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار: ایران کی جنگی کامیابیوں کی سیٹلائٹ تصاویر چھپانے کا حکم
یہ حملہ ایرانی مزاحمت کی بڑھتی ہوئی طاقت اور صیہونی رژیم کی کمزوری کا واضح ثبوت ہے۔ ایرانی فورسز اب اسرائیل کے اہم ترین فوجی مراکز تک پہنچنے اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔







