تحریک بیداری کا لاہور میں پاک ایران یکجہتی اجتماع 12 اپریل کو کرانے کا اعلان

05 اپریل, 2026 10:23

شیعیت نیوز: جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے باہمی اشتراک سے ’’پاک ایران یکجہتی اجتماع‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اجتماع اتوار 12 اپریل 2026 کو صبح 9 بجے جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن پر عالمی ردعمل: محمد البرادعی کی خلیجی ممالک اور عالمی طاقتوں سے فوری مداخلت کی اپیل

ترجمان تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے مطابق اس اہم اجتماع میں امتِ اسلامیہ اور ملتِ پاکستان کے مختلف طبقات، شخصیات، اکابرین، دانشور، مفکرین، وکلا، طلبہ اور قائدین شرکت کریں گے۔

اجتماع کی صدارت سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔

اس موقع پر خطے میں پاکستان اور ایران کے تعلقات، تجارتی و ثقافتی روابط سمیت دیگر اہم امور پر اظہار خیال کیا جائے گا۔

اجتماع میں ایران کے قونصل جنرل سمیت دیگر اکابرین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

8:43 صبح اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔