ٹرمپ کی 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن پر عالمی ردعمل: محمد البرادعی کی خلیجی ممالک اور عالمی طاقتوں سے فوری مداخلت کی اپیل

05 اپریل, 2026 10:18

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے اس بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خلیجی ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر فعال کردار ادا کریں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔ البرادعی نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، یورپی کونسل، فرانس، چین اور روس سے فوری مداخلت کی اپیل کی تاکہ خطے کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔

بھی پڑھیں: حزب اللہ کا اسرائیلی جنگی بحری جہاز پر بڑا حملہ، 2006 کی جنگ کی یاد تازہ کر دی گئی

انہوں نے سخت الفاظ میں کہا: "کیا عالمی طاقتیں اس صورتحال کو روکنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا سکتیں، اس سے پہلے کہ حالات مزید بگڑ جائیں؟”

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے حالیہ بیان میں ایران کو خبردار کیا تھا کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر یا تو معاہدے پر آمادہ ہو جائے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق ایسے بیانات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جس کے اثرات عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

8:43 صبح اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔