پورا خطہ امریکا کے لیے دوزخ بنادیں گے، ایران کی ٹرمپ کو دھمکی

05 اپریل, 2026 10:24

شیعیت نیوز: پاسدارانِ انقلاب ایران نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کا دائرہ بڑھانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے خطے کو امریکا کے لیے دوزخ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکی صدر سے کہا کہ وہ یہ بات نہ بھولیں کہ اگر جارحیت میں اضافہ کیا گیا تو پورا خطہ امریکا کے لیے دوزخ بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن پر عالمی ردعمل: محمد البرادعی کی خلیجی ممالک اور عالمی طاقتوں سے فوری مداخلت کی اپیل

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کو شکست دینے کا وہم پہلے ہی دلدل میں تبدیل ہو چکا ہے اور اب امریکا خود اس میں دھنس جائے گا۔

اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر دو روز میں، یعنی پیر تک، آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کو دوزخ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور دی گئی مہلت ختم ہو رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ روز قبل کہا تھا کہ ایران کو مزید دس روز کی مہلت دی جا رہی ہے، اس دوران توانائی تنصیبات پر حملے نہیں کیے جائیں گے۔

تاہم ان تنصیبات پر حملے مسلسل جاری ہیں اور ہفتے کے روز بھی نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

3:22 شام اپریل 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔