نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2 کروز میزائل تباہ کیے: پاسداران انقلاب

04 اپریل, 2026 14:41

شیعیت نیوز : ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کے بعد بیان جاری کر دیا ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکا کے لیے سیاہ دن ہے، جدید ترین فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2 کروز میزائل تباہ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسدارانِ انقلاب کے نئے ترجمان مقرر، حسین محبی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک کریو جہاز سے بحفاظت نکل نہیں سکا، جبکہ ایرانی فضائی دفاع کے باعث ایرانی حدود دشمن کے لیے خطرناک بن چکی ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی نیوز ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے ایک ہی روز میں امریکا کے 3 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کی بھی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

10:41 صبح اپریل 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔