پاسدارانِ انقلاب کے نئے ترجمان مقرر، حسین محبی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

04 اپریل, 2026 14:36

شیعیت نیوز : پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (آئی آر جی سی) نے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حسین محبی کو شہید علی محمد نائینی کی جگہ ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس میں امریکی اے 10 طیارہ تباہ، نیویارک ٹائمز کا انکشاف

علی محمد نائینی گزشتہ ماہ امریکی۔اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

حسین محبی کی تقرری کا حکم سپریم لیڈر کے نمائندے برائے پاسدارانِ انقلاب، عبداللّٰہ حاجی صادقی نے جاری کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی 2024ء سے آئی آر جی سی کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

10:39 صبح اپریل 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔