آپریشن ایپک فیوری میں امریکی فضائیہ کو بھاری نقصان، ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئیں

04 اپریل, 2026 14:32

شیعیت نیوز : ایران اور امریکا کے درمیان جاری حالیہ تنازع ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے دوران امریکی فضائیہ کو پہنچنے والے نقصانات کی ابتدائی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں، جن کے مطابق اب تک ہونے والا مالی نقصان 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

ان اعداد و شمار میں طیاروں کی اصل قیمت شامل ہے، جبکہ ان کی جگہ نئے طیارے لانے کے اخراجات اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے دوران چار ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل طیارے تباہ ہوئے ہیں، جن میں سے ایک ایران کے اوپر گرایا گیا، جبکہ تین کویت کی حدود میں غلطی سے اپنے ہی دفاعی نظام کا نشانہ بن گئے۔

اس فضائی جنگ میں امریکی فوج کے دیگر اہم طیاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایک اے 10 وارتھوگ طیارہ اس وقت مار گرایا گیا جب وہ امدادی کارروائیوں میں مصروف دستوں کو فضائی تحفظ فراہم کر رہا تھا۔

اسی طرح امریکا کا جدید اور مہنگا ترین طیارہ ایف 35 بھی ایرانی میزائل کی زد میں آ کر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر بھی بڑے نقصانات کی اطلاع ہے، جہاں ایک امریکی ای 3 سینٹری طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوا، جو فضائی نگرانی کے لیے استعمال ہونے والا ایک اہم اثاثہ مانا جاتا ہے۔

10:42 صبح اپریل 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔