ایران کا تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

04 اپریل, 2026 14:30

شیعیت نیوز : ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا وسیع حملوں کا دعویٰ، امریکی تنصیبات اور اسرائیل کے 50 مقامات نشانہ

تاہم مختلف میڈیا اداروں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو اے آئی ساختہ قرار دیا ہے، جبکہ اس دعوے کی کوئی واضح بین الاقوامی یا آزاد میڈیا آؤٹ لیٹس سے تصدیق بھی سامنے نہیں آئی۔

فیکٹ چیکس کے مطابق وائرل ویڈیو مصنوعی طور پر تیار کی گئی ہے اور اسے غلط طور پر موساد ہیڈکوارٹر پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے جاری ہیں، جن میں تل ابیب اور اس کے اطراف میں بعض عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم موساد ہیڈکوارٹر کی تباہی کا دعویٰ تاحال غیر تصدیق شدہ ہے۔

10:41 صبح اپریل 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔