شہری انفرااسٹرکچر پر حملوں سے ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا، عباس عراقچی

03 اپریل, 2026 11:36

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ شہری انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کے باوجود ایران کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تباہ شدہ پل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے باوجود ایران کا عزم کمزور نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق ہر تباہ ہونے والی عمارت اور پل کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا کر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی تقریر ایک ہارے ہوئے جواری کا خطاب تھا، امریکہ عالمی سطح پر تنہا ہے، خواجہ سعد رفیق

عباس عراقچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو چیز دوبارہ بحال نہیں ہو سکے گی وہ امریکا کی عالمی ساکھ ہے، جسے ان حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے حالیہ حملے کے بعد کہا تھا کہ جس پل کو نشانہ بنایا گیا وہ اب کبھی استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔

1:44 شام اپریل 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔