ٹرمپ کی تقریر ایک ہارے ہوئے جواری کا خطاب تھا، امریکہ عالمی سطح پر تنہا ہے، خواجہ سعد رفیق

03 اپریل, 2026 11:34

شیعیت نیوز: لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی آج کی تقریر ایک ہارے ہوئے جواری کا خطاب تھا جو جھوٹ اور دھمکیوں کا سہارا لے رہا تھا۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچانے کے عمل میں ٹرمپ نے امریکی طاقت کا خوف، قومی وقار اور اعتبار خاک میں ملا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ کا کفن پہن کر لڑنے والے مجاہد فضل علی عوالا شہید، حزب اللہ کا فخر کے ساتھ شہادت کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر جنگ مسلط کر کے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو پہلی بار اقوامِ عالم میں تنہا کر دیا ہے، اس کے روایتی اتحادی بھی اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یورپ نئی صف بندی کرے گا اور نیٹو کا مستقبل بھی مختلف ہو گا، جبکہ عرب اقوام کو بھی امریکہ کی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کا اتفاق خطے میں طاقت کا نیا توازن قائم کر سکتا ہے۔

3:16 شام اپریل 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔