موساد کا بڑا اعتراف: اربوں ڈالر شیعہ سنی فسادات پر ضائع، مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے
شیعیت نیوز : موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنی نے اعتراف کیا ہے کہ فرقہ پرست تنظیموں پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی فسادات کی جتنی ضرورت ہمیں اب ہے نہ تو پہلے کبھی تھی اور شاید نہ آئندہ کبھی ہوگی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا سرمایہ ضائع ہوا۔
یہ اعتراف اس حقیقت کو عیاں کرتا ہے کہ موساد اور اسرائیلی انٹیلی جنس نے مسلم امہ کو تقسیم کرنے کے لیے کئی دہائیوں سے اربوں ڈالر خرچ کیے، مگر مسلم دنیا میں شیعہ سنی اتحاد اور بیداری کی لہر نے ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔







