متحدہ عرب امارات (UAE) سے مخصوص کرکے پاکستانیوں کی بے دخلی تشویشناک ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے متحدہ عرب امارات سے مخصوص کرکے پاکستانیوں کی نوکریوں سے فارغ کرنے اور بے دخل کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ڈپٹی وزیراعظم، وزارت خارجہ اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر فوری نوٹس لے کر مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : مفتی منیب الرحمان کا پاکستانی تکفیریوں، کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے منہ پر گوبر والا جوتا
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف شعبوں میں پاکستانی ماہرین اور ورکرز نے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ سخت ترین حالات میں بھی انہوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مستحسن انداز میں ادا کی ہیں۔ مخصوص کرکے بے دخل کرنا انتہائی تشویشناک ہے اور سفارتی ضوابط و لیبر قوانین کو مدنظر رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات پاکستان کی معیشت پر مضر اثرات مرتب کر رہے ہیں اور براہ راست پاکستانی عوام متاثر ہو رہے ہیں۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے ڈپٹی وزیراعظم، وزارت خارجہ اور وزارت اوورسیز پاکستانیز سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے کو فوری طور پر روکیں۔
(2 اپریل 2026ء)







