ایرانی قوم کی استقامت قابلِ تحسین، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، علامہ حسن ظفر نقوی

01 اپریل, 2026 13:40

شیعیت نیوز : پاکستان: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی نے ایرانی غیور قوم کی بے مثال استقامت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء کا لہو ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک روشن علامت اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، شہید علی لاریجانی کا مسلم حکمرانوں کے نام خط ایک واضح پیغام ہے جو اُمت کو بیدار کرنے کے لیے کافی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ قبلہ اول کے دعویدار کہاں ہیں جب مسلم خون بہایا جا رہا تھا؟ اتحادی عرب ممالک ان جرائم کے برابر کے شراکت دار ہیں، عربوں کا دامن بھی بے گناہوں کے خون سے رنگین ہے، ایران کے خلاف ان کی خاموشی ظلم کے تسلسل کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی لوٹ اور غلامی کی انتہا، عرب حکمرانوں کی بے غیرتی عیاں

ان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک کے عوام اپنے حکمرانوں سے ان کی خیانت کا احتساب کریں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک سے امریکی اثر و رسوخ کا خاتمہ کیا جائے، امریکی سفارتخانوں کو بند اور سفیروں کو ملک بدر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ خطے میں جہاں جہاں امریکی و اسرائیلی جارحیت ہوگی، مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور بالآخر ظلم کا نظام اپنے انجام کو پہنچ کر رہے گا۔

3:18 شام اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔