ایران کی وارننگ: ٹارگٹ کلنگ کے بدلے امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنایا جائے گا
شیعیت نیوز : تہران: ایران کی جانب سے ایک سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ ہر ٹارگٹ کلنگ کے بدلے ایک امریکی کمپنی کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق جارح امریکی حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس نے بار بار کی گئی تنبیہات کو نظرانداز کیا، جن میں دہشت گردانہ کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ حالیہ حملوں میں متعدد ایرانی شہری شہید ہوئے، جس کے بعد ردعمل ناگزیر ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبرِ معظم کا کردستان کے اہلِ سنت علماء سے اظہارِ تشکر
بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی اور اہداف کی نشاندہی میں بعض امریکی ICT اور AI کمپنیوں کا کردار ہے، اس لیے اب ایسے ادارے جو ان کارروائیوں میں ملوث سمجھے جاتے ہیں، براہِ راست ہدف ہوں گے۔
ایرانی اعلامیے میں متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ان کارروائیوں میں معاونت کر رہی ہیں۔
حکام نے خبردار کیا کہ بدھ، یکم اپریل کو تہران کے وقت کے مطابق شام 8 بجے کے بعد ایران میں ہونے والی ہر ٹارگٹ کلنگ کے جواب میں متعلقہ اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔







