رہبرِ معظم کا کردستان کے اہلِ سنت علماء سے اظہارِ تشکر

31 مارچ, 2026 17:53

شیعیت نیوز : تہران: رہبرِ معظم انقلاب آیت اللہ مجتبی علی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کے اہلِ سنت علماء کے نام اپنے پیغام میں اظہارِ تشکر کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا:
“صوبہ کردستان کے معزز علماء، السلام علیکم۔ آپ کی جانب سے انقلابِ اسلامی ایران کے عظیم قائد کی شہادت پر تعزیت اور ہمدردی کے اظہار پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور مجھ پر آپ کی محبت و عنایت پر قدردانی کرتا ہوں۔”

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی بھتیجی کا ٹرمپ کے منہ پر جوتا: رجیم چینج امریکہ میں ہوگا، ایران میں نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ علماء کو دینِ مبین اسلام کی خدمت میں کامیاب اور مؤید فرمائے۔

یہ پیغام اہلِ سنت علماء کی جانب سے یکجہتی اور تعزیت کے اظہار کے جواب میں جاری کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

7:23 شام مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔