ایران کا آبنائے ہرمز کے لیے نیا سیکیورٹی منصوبہ منظور، امریکی و اسرائیلی جہازوں پر پابندی

31 مارچ, 2026 12:59

شیعیت نیوز : تہران: ایران کی قومی سلامتی کمیشن کی ایک رکن نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام کے لیے ایک نیا جامع منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق اس منصوبے میں آبنائے ہرمز میں حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے اور بحری جہازوں کے لیے نئے حفاظتی پروٹوکول متعارف کرانے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نہ کبھی جھکے ہیں، نہ آئندہ جھکیں گے: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا سخت پیغام

منصوبے کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات، مالیاتی اور فیس سے متعلق ضوابط بھی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ ایران کی خودمختاری اور مسلح افواج کے کردار کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مزید برآں، منصوبے میں امریکی اور اسرائیلی جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے پر پابندی عائد کرنے کی شق بھی شامل ہے، جبکہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے والے ممالک پر بھی ممکنہ پابندیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے قانونی فریم ورک کے حوالے سے عمان کے ساتھ تعاون بھی کیا جائے گا تاکہ خطے میں بحری نظم و نسق کو مؤثر بنایا جا سکے۔

2:23 شام مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔