نہ کبھی جھکے ہیں، نہ آئندہ جھکیں گے: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا سخت پیغام

31 مارچ, 2026 07:50

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء (ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ ماضی میں کبھی سر تسلیم خم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کرے گا۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، اسلامی ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی دشمنوں کی اس اسٹریٹیجک غلطی نے انہیں ذلیل و خوار کر دیا ہے اور انہیں زوال کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن یہ سمجھ رہا ہے کہ پروپیگنڈا جنگ، جدید ہتھیاروں کی نمائش اور بچوں، خواتین، مردوں، سائنسدانوں اور مسلح افواج کے بہادر کمانڈروں کے قتل کے ذریعے وہ ایران کو زیر کر سکتا ہے، تاہم یہ ان کی بڑی غلط فہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بندر عباس میں شہید علیرضا تنگسیری کی نمازِ جنازہ، عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن کی غلط فہمیوں نے سڑکوں پر بصیرت مند اور انقلابی عوام کی بھرپور موجودگی اور میدان جنگ میں مسلح افواج کی غیر معمولی طاقت اور ثابت قدمی کو واضح کر دیا ہے، جو دشمن کے لیے ناقابلِ پیشگوئی ہے۔

ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنی پوری تاریخ میں کبھی بھی دشمنوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا اور ان شاء اللہ آئندہ بھی نہیں کرے گا۔ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ کامیاب ہو گیا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے، اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کا خواب وہ اپنے ساتھ قبر میں لے جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شکست خوردہ امریکی اور صیہونی دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ باشعور اور پرعزم ایرانی عوام اور مسلح افواج نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے خلاف کسی بھی جارح کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

آخر میں کہا گیا کہ فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے، جو غالب اور حکمت والا ہے۔

9:25 صبح مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔