بندر عباس میں شہید علیرضا تنگسیری کی نمازِ جنازہ، عوام کی بڑی تعداد کی شرکت
شیعیت نیوز: بندر عباس میں سوگوار ایرانیوں کی بڑی تعداد نے س-پ-ا-ہ پا-سد-ار-ان کی بحریہ کے شہید کمانڈر ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری کو الوداع کہا۔
جنازے کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے شہید کمانڈر کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات، ابوظہبی، دبئی اور سعودی عرب نے پاکستانی شیعہ اور بریلویوں کو ڈی پورٹ کرنا شروع کر دیا
اس موقع پر سوگواروں نے امریکہ اور اسرائیل کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے "مرگ بر امریکہ” اور "مرگ بر اسرائیل” کے نعرے بھی لگائے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے حملے ایرانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ اس سے مزاحمت اور استقامت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔







