رہبر معظم انقلاب کا بحریہ کے شہید علیرضا تنگسیری کی شہادت پر پیغام

30 مارچ, 2026 11:03

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب حضرت آیت‌ اللہ العظمیٰ امام سیّد مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای نے بحریہ کے شہید علیرضا تنگسیری کی شہادت پر پیغام جاری کیا ہے۔

تنگستان کا بہادر بیٹا، ایران کا سپاہی اور اسلام کا پاسدار

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

"اور ہرگز ان لوگوں کو جو اللہ کی راہ میں مارے گئے، مردہ نہ سمجھنا، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں۔”

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ کے بہادر اور شجاع کمانڈر، شہید علیرضا تنگسیری، برسوں کی مجاہدت کے بعد شہادت کے مرتبے سے سرفراز ہوئے۔ تنگستان کے اس بہادر بیٹے، ایران کے سپاہی اور اسلام کے پاسدار کی شہادت — جو تیسری تحمیلی جنگ کے حماسہ میں ہوئی — بوشہر کی بہادر خیز عوام، جنوبی علاقے کے نوجوانوں، جمہوریہ اسلامی کی مسلح افواج اور ایرانی قوم کے لیے ایک عظیم فخر کی سند ہے۔ یہ لوگ ہمیشہ ایران کی آزادی اور آبی حدود (خاص طور پر خلیج فارس) کے محافظ رہے ہیں، تاکہ وہ ایران کی بحری طاقت اور استقامت کے راستے کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم کریں، ان شاء اللہ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا سخت ردعمل، امریکی و اسرائیلی کمانڈروں کی رہائش گاہیں نشانہ بنانے کا اعلان

▪️ میں اس جنگجو کمانڈر کی شہادت کو ان کے محترم خاندان، ساتھیوں، بحریہ اور سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ سے اس شہید کے لیے بلند درجات کی دعا کرتا ہوں۔

 سیّد مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای
۱۰ / فروردین / ۱۴۰۵

12:41 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔