ایران کا سخت ردعمل، امریکی و اسرائیلی کمانڈروں کی رہائش گاہیں نشانہ بنانے کا اعلان
شیعیت نیوز : ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج جوابی کارروائی کے طور پر امریکی اور اسرائیلی کمانڈروں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنائیں گی۔
یہ اقدام ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی اور امریکی دشمنوں کی جانب سے ایرانی عوام کے گھروں کو نشانہ بنانے کے حالیہ واقعات کے ردعمل میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا ایران جنگ میں اپنے 6 ہزار شہریوں کے زخمی ہونے کا اعتراف
سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اتوار کو بتایا کہ دشمنوں کی جانب سے اشتعال انگیزی اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے پیش نظر، اور ایرانی عوام کے گھروں کو نشانہ بنانے کے جواب میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج خطے اور مقبوضہ علاقوں میں موجود امریکی اور اسرائیلی سیاسی حکام اور کمانڈروں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنائیں گی۔







