عرب ٹی وی پروگرام میں مشاہد حسین سید اور سابق اسرائیلی مشیر کے درمیان گرما گرم بحث
شیعیت نیوز : عرب ٹی وی ’’العربیہ انگلش‘‘ کے پروگرام میں سینیٹر مشاہد حسین سید اور اسرائیلی قومی سلامتی کے سابق مشیر یاکوف امیڈرور کے درمیان بحث ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کے پروگرام میں اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق سینیٹر مشاہد حسین سید اور یاکوف امیڈرور کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : قم المقدسہ میں مجلس وحدت مسلمین اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے وفد کی اہم ملاقات
مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہیں اور جنگ میں ایران کو برتری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کا پلان اے بری طرح ناکام ہو گیا، اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔
دوران پروگرام مشاہد حسین سید نے سابق اسرائیلی مشیر سے استفسار کیا کہ آئرن ڈوم کا کیا ہوا؟ اسے تو ناقابلِ شکست کہا جاتا تھا؟
اس پر یاکوف امیڈرور نے جواب دیا کہ آئرن ڈوم بہت اچھا کام کر رہا ہے اور اس نے 90 فیصد حملے کامیابی سے روکے، تاہم بعد میں انہوں نے خود ہی تسلیم کیا کہ زیادہ تر حملے آئرن ڈوم نے نہیں بلکہ ایرو-تھری سسٹم نے روکے ہیں۔







