قم المقدسہ میں مجلس وحدت مسلمین اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے وفد کی اہم ملاقات

29 مارچ, 2026 19:00

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے دفتر میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) شعبہ قم کے ایک معزز وفد نے دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین سے اہم ملاقات انجام پائی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے نمائندگی مرکزی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر حجت الاسلام و المسلمین آقای سید شفقت حسین شیرازی نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم حجت الاسلام سید ذیشان حیدر الحسنی اور نائب صدر حجت الاسلام ہاشم علی عمرانی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے الخرج بیس پر امریکی ای تھری سینٹری اواکس طیارہ تباہ، اڑتا ہوا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ناکارہ

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے وفد میں حجت الاسلام آقای مصور عباس، حجت الاسلام و المسلمین آقای سید محمد حسن رضوی، حجت الاسلام آقای سید عمران علی نقوی، حجت الاسلام آقای سید مجتبیٰ علی رضوی اور جناب آقای سہیل عباس حماسی شامل تھے۔

ملاقات کا آغاز رہبر معظم انقلاب کی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی سے ہوا۔ بعد ازاں ملکی و عالمی حالات کے تناظر میں تفصیلی اور مفید گفتگو کی گئی، جس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام دینی و انقلابی قوتوں کو باہمی اتحاد کے ساتھ انقلاب اسلامی کی حمایت اور دفاع میں مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

ملاقات کے اختتام پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے معزز اراکین کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے مسئولین کو مؤسسہ تحقیقات اسلامی بعثت قم المقدسہ کے دورے کی دعوت بھی دی گئی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو دینِ اسلام اور اہدافِ انقلاب اسلامی کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

8:59 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔