سعودی عرب کے الخرج بیس پر امریکی ای تھری سینٹری اواکس طیارہ تباہ، اڑتا ہوا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ناکارہ
شیعیت نیوز : گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر الخرج میں موجود سلطان ایئر بیس پر امریکی ای تھری سینٹری اواکس طیارہ تباہ ہو گیا۔
یہ وہی جدید طیارہ ہے جو سینکڑوں کلومیٹر دور سے زمینی اور فضائی ٹارگٹ کو دیکھ لیتا ہے اور اس کے اوپر ایک بڑا AESA ریڈار نصب ہے۔ یہ میدان جنگ میں ایک اڑتا ہوا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بن کر کام کرتا ہے، لڑاکا طیاروں کو مفید معلومات دیتا ہے اور آنے والے خطرات سے آگاہ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اردگان کی مثال کربلا میں جمال نامی ایک یزیدی فوجی جیسی
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی الخرج بیس پر امریکی رفیولر طیارے نشانہ بن چکے ہیں جن کی تصدیق انٹرنیشنل میڈیا اور سیٹلائٹ تصاویر سے ہوئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب اس جنگ میں امریکا کی مدد نہیں کر رہا تو یہ طیارے وہاں کیا کر رہے ہیں؟ ایران کو ایسے خطرات زمین پر ہی ختم کرنے کے لیے عرب ممالک میں موجود امریکی بیسز پر حملے تیز کر دینے چاہیے۔







