پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، کالعدم سپاہ صحابہ کے 36 دہشتگرد گرفتار
شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ فورس نے لاہور میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 36 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی لاہور نے قصور، جہلم، چکوال، اوکاڑا، خانیوال، راولپنڈی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، سیالکوٹ، جھنگ، اٹک، ساہیوال اور اوکاڑہ میں کارروائیاں کیں۔ سی ٹی ڈی لاہور نے فیصل آباد اور جہلم سے کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 خطرناک دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیے، دہشتگردوں کا تعلق علاقہ غیر سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے الخرج بیس پر امریکی ای تھری سینٹری اواکس طیارہ تباہ، اڑتا ہوا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ناکارہ
دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی۔ دہشتگردوں کی شناخت نثار احمد، باچا خان، انس، خضر، غضنفر، سبز علی، سردار خان، زمان، فیض، نظیر، رب نواز، محفوظ، مسلم، جمیل وغیرہ کے ناموں سے ہوئی۔
7 ہزار 799 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1 ہزار 261 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 2 لاکھ 96 ہزار 521 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔







