اردگان کی مثال کربلا میں جمال نامی ایک یزیدی فوجی جیسی

29 مارچ, 2026 11:46

شیعیت نیوز : سوشل میڈیا پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے مؤقف پر ایک تنقیدی تحریر وائرل ہو گئی ہے، جس میں ان کی پالیسی کو کربلا کے ایک واقعے سے تشبیہ دی گئی ہے۔

تحریر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اردگان کی مثال کربلا میں جمال نامی ایک یزیدی فوجی جیسی ہے، جو جنگ ختم ہونے کے بعد لوٹ مار بھی کر رہا تھا اور رو بھی رہا تھا۔ بیان کے مطابق جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں رو رہا ہے تو اس نے کہا کہ آلِ رسول ﷺ مارے گئے ہیں اور اب لوٹ مار ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت خوش آئند اور قابل ستائش قدم ہے: اسحاق ڈار

مزید کہا گیا کہ جب اس شخص سے سوال کیا گیا کہ اگر اسے اہلِ بیتؑ کے مرتبے کا علم ہے تو وہ لوٹ مار کیوں کر رہا ہے، تو اس نے جواب دیا کہ اگر وہ نہیں لوٹے گا تو کوئی اور لوٹ لے گا۔

اسی تناظر میں تحریر میں کہا گیا کہ اردگان گزشتہ دو سالوں سے غزہ اور ایران پر جاری بمباری کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں، تاہم ناقدین کے مطابق ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان تجارتی تعلقات برقرار ہیں۔

تحریر کے مطابق جب اس حوالے سے سوال اٹھایا گیا کہ اگر اسرائیل اتنا ظالم ہے تو اس کے ساتھ اربوں ڈالر کا کاروبار کیوں جاری ہے، تو طنزیہ انداز میں یہ مؤقف پیش کیا گیا کہ اگر وہ کاروبار نہیں کریں گے تو کوئی اور کر لے گا۔

یہ تحریر سوشل میڈیا پر مختلف آراء کو جنم دے رہی ہے، جہاں کچھ صارفین اس تنقید کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ دیگر اسے مبالغہ آمیز قرار دے رہے ہیں۔

1:16 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔