حزب اللہ کا خراج عقیدت، شہید صحافی علی شعیب، فاطمہ فتونی اور محمد کے نام

28 مارچ, 2026 16:57

شیعیت نیوز : حزب اللہ کے عسکری میڈیا ونگ نے مجاہد اور مخلص صحافی حاج علی حسن شعیب کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، جو مزاحمتی محاذ پر اپنی خدمات کے باعث نمایاں مقام رکھتے تھے۔

حزب اللہ کے مطابق علی شعیب المنار ٹی وی کے صحافی تھے، جنہوں نے برسوں اپنی آنکھ کے ذریعے مزاحمت کی عزت اور فتوحات کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ وہ المیادین چینل کی صحافی فاطمہ فتونی اور ان کے بھائی فوٹوگرافر محمد کے ہمراہ اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کا حیفا میں اسرائیلی الیکٹرانک وارفیئر اور ریڈار سسٹمز پر ڈرون حملہ

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ "حاج علی، فاطمہ اور محمد جیسے افراد حقیقت میں شہید نہیں ہوتے بلکہ ان کی میراث ہر اس فتح کی کہانی میں زندہ رہتی ہے جسے ان کے کیمرے نے محفوظ کیا۔”

تنظیم کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ، المنار ٹی وی، المیادین چینل، النور ریڈیو اور مزاحمتی میڈیا سے وابستہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

6:42 شام مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔