ایرانی فوج کا حیفا میں اسرائیلی الیکٹرانک وارفیئر اور ریڈار سسٹمز پر ڈرون حملہ

28 مارچ, 2026 16:52

شیعیت نیوز : ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے شہر حیفا میں الیکٹرانک وارفیئر اور ریڈار سسٹمز کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق اس کارروائی میں حیفا بندرگاہ اور بن گوریون ایئر بیس کے اسٹریٹجک مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : خلیجی اعلامیے پر عمان کا انکار، ایرانی حملوں پر غیر معمولی مؤقف سامنے آ گیا

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کو کئی ہفتے گزر چکے ہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس قسم کی کارروائیاں مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہیں اور عالمی سطح پر اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

6:32 شام مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔