مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ، ایران میں شہری شہادتوں میں تشویشناک اضافہ

27 مارچ, 2026 17:48

شیعیت نیوز : مشرقِ وسطیٰ میں ایک جانب مذاکرات کی باتیں جاری ہیں تو دوسری طرف جنگ کی شدت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس نے خطے کو شدید عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے۔ ایران کے مختلف شہروں پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کی شہادت ہو رہی ہے۔

اصفہان شہر میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 26 شہری شہید ہو گئے، جن میں 7 بچے اور 7 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسی طرح قم شہر میں بھی 6 شہری حملوں کا نشانہ بنے، جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو اور موساد چیف میں اختلافات، ایران جنگ پر داخلی تنازع شدت اختیار کر گیا

دارالحکومت تہران میں بھی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چار ہفتوں سے جاری اس جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 1,937 ایرانی شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایک طرف امریکا کی جانب سے سفارتی مذاکرات پر زور دیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری طرف جاری فوجی کارروائیاں اس کی پالیسی کو متنازع بنا رہی ہیں۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی تشویش کا باعث ہے۔

7:22 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔