حزب اللہ کے ڈرون حملے، جنوبی لبنان میں متعدد مرکاوا ٹینک تباہ
شیعیت نیوز : حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایف پی وی ڈرونز کا استعمال بڑھا دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے دوران صرف دو دنوں میں 55 سے زائد مرکاوا ٹینک تباہ یا ناکارہ بنائے گئے ہیں، جس کے بعد جنوبی لبنان میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وعدہ صادق 4 کی 83ویں لہر، متعدد اہداف کو نشانہ
دفاعی ماہرین کے مطابق مرکاوا ٹینک اسرائیلی فوج کا ایک اہم اور جدید جنگی ہتھیار ہے، جو دنیا کے بہترین بکتر بند ٹینکوں میں شمار ہوتا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس ٹینک کی پیداواری لاگت تقریباً 50 لاکھ ڈالر تک رہی ہے، جس کے باعث اس کو ہونے والا نقصان عسکری لحاظ سے اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔






