وعدہ صادق 4 کی 83ویں لہر، متعدد اہداف کو نشانہ
شیعیت نیوز : پاسدارانِ انقلاب کے تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "وعدہ صادق 4” کی 83ویں لہر "یا ابا عبداللہ الحسین (ع)” کے رمز کے ساتھ شروع کی گئی۔
بیان کے مطابق اس کارروائی میں مختلف اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اشدود میں تیل کے ٹینک اور گودام، مودعین بستی میں اسرائیلی افواج کے اجتماع گاہیں، خطے میں امریکی فوجی معلومات کے تبادلے کا مرکز، الظفرہ اور العدید میں امریکی فوجی اڈے، علی السالم بیس میں ٹرانسپورٹ طیاروں اور ڈرونز کے مرمت و بحالی کے ہینگرز، لڑاکا طیاروں کے ایندھن کے ٹینک اور شیخ عیسیٰ بیس میں پیٹریاٹ سسٹم کی مرمت کی تنصیبات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، اسلامک بلاک کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمان
پاسداران انقلاب کے مطابق اس لہر میں ٹھوس اور مائع ایندھن والے طویل اور درمیانے فاصلے کے میزائل، ملٹی وارہیڈ سسٹمز اور خودکش ڈرونز استعمال کیے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور دشمن کو اس کے اقدامات کا جواب دیا جاتا رہے گا۔







