اس نازک اور تاریخی موڑ پر ہم حکومتِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مصالحانہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

26 مارچ, 2026 17:27

شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری پر امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ بزدلانہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں صیہونی عزائم کا مقصد اسلامی ممالک کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے، جس کا مقابلہ صرف اتحادِ بین المسلمین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سید عبدالملک الحوثی کا دوٹوک اعلان، ہم اس جنگ میں غیر جانبدار نہیں

انہوں نے اس نازک اور تاریخی موڑ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کے مصالحانہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مثبت سفارتی رویہ اس نظریاتی اساس کا عکاس ہے کہ "پاکستان کا مطلب کیا، لا الہ الا اللہ”۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کلمۂ توحید ہی مسلمانوں کو ایک دوسرے کا دست و بازو بننے کا حوصلہ دیتا ہے، جبکہ پاک ایران تعلقات محض جغرافیائی نہیں بلکہ ایمانی اور تاریخی رشتوں پر مبنی ہیں، جو کسی بھی بیرونی سازش سے بالاتر ہیں۔

7:16 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔