ایران میں زمینی جنگ کی تیاری، 10 لاکھ سے زائد افراد منظم

26 مارچ, 2026 17:14

شیعیت نیوز : ایران میں زمینی جنگ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ایک فوجی ذریعے نے تسنیم نیوز کو بتایا ہے کہ 10 لاکھ سے زائد افراد کو منظم کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں بسیج، پاسدارانِ انقلاب اور فوج کے مراکز میں ایرانی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے زمینی جنگ میں شرکت کے لیے درخواستیں دی ہیں، جس سے عوامی سطح پر بڑی تیاری کا عندیہ ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی اینٹی ٹینک یونٹ کی کارروائی، ایک ہی دن میں 20 مرکاوا ٹینک تباہ

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کے معاملے پر کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، تاہم ایران دونوں صورتوں کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق اگر امریکا اپنی حکمت عملی پر عمل کرتا ہے تو بھی ایران تیار ہے، اور اگر آبنائے ہرمز بند رہتی ہے تو اس صورتحال کے لیے بھی مکمل تیاری موجود ہے۔

6:51 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔