حزب اللہ کی اینٹی ٹینک یونٹ کی کارروائی، ایک ہی دن میں 20 مرکاوا ٹینک تباہ
شیعیت نیوز : لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے منسوب ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان میں اینٹی ٹینک یونٹ نے 25 مارچ 2026 کو ایک ہی دن میں 20 مرکاوا ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی محض اتفاق نہیں بلکہ ایک علامتی دن پر انجام دی گئی، کیونکہ ٹھیک ایک سال قبل 25 مارچ 2025 کو اسی یونٹ کے کمانڈر حسن کمال حلوی المعروف “الحاج اسامہ” شہید ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق میں اسلامی مزاحمت کی 23 کارروائیوں کا اعلان
مزاحمتی ذرائع کے مطابق ایک سال بعد اسی تاریخ پر ان کے ساتھیوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی سازوسامان کو نشانہ بنایا اور اسے اپنے شہید کمانڈر کو خراجِ عقیدت قرار دیا۔
تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث اس نوعیت کے بیانات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔







