اسرائیل کا ایڈمرل علی رضا تنگسری کی شہادت کا دعویٰ

26 مارچ, 2026 13:05

شیعیت نیوز : اسرائیلی میڈیا کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسری کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے بیان کے بعد اس خبر کو تقویت ملی ہے، تاہم تاحال ایران کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : حوثی رہنما کا امریکا کو چیلنج، یمن میں فوجی آزمائش کا مشورہ

ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی کے دوران اہم ایرانی عسکری شخصیت کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس کی تفصیلات محدود ہیں۔

دوسری جانب ایرانی حکام کی خاموشی کے باعث صورتحال غیر واضح ہے اور حتمی تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

2:50 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔