ایران کی جنگ کے خاتمے کے لیے 5 شرائط، امریکی تجاویز مسترد

25 مارچ, 2026 15:34

شیعیت نیوز : ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جنگ کے خاتمے کے لیے پانچ اہم شرائط پیش کرتے ہوئے امریکی تجاویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے سب سے پہلی شرط جارحیت اور قاتلانہ کارروائیوں کا مکمل خاتمہ ہے، جبکہ دوسری شرط ایک ٹھوس نظام کا قیام ہے تاکہ مستقبل میں ایران پر دوبارہ جنگ مسلط نہ کی جا سکے۔

تیسری شرط میں جنگی نقصانات کے ازالے اور باقاعدہ تاوان کی ادائیگی کی ضمانت شامل ہے، جبکہ چوتھی شرط کے تحت تمام محاذوں پر اور تمام مزاحمتی گروہوں کے لیے جنگ کا مکمل خاتمہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپین کے وزیراعظم کا ایران جنگ پر سخت مؤقف، یورپ کو خاموشی چھوڑنے کا مشورہ

پانچویں شرط کے طور پر ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ان شرائط کی منظوری سے قبل کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، اور جنگ کا خاتمہ ایران کے فیصلے کے مطابق ہوگا نہ کہ امریکا کی خواہش پر۔

5:11 شام مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔