سپین کے وزیراعظم کا ایران جنگ پر سخت مؤقف، یورپ کو خاموشی چھوڑنے کا مشورہ
شیعیت نیوز : سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ایران سے متعلق جاری جنگی صورتحال پر یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاموش رہنا دانشمندی نہیں بلکہ بزدلی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس جنگ سے کیا حاصل ہو رہا ہے اور پہلے مہینے کے بعد اس کے کیا نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ناجائز جنگ کے سامنے خاموش رہنا کسی طور درست نہیں اور یورپ کو اپنا مؤقف واضح کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : میناب اسکول پر دو ٹوماہاک میزائل علاقے کے ایک ملک سے داغے گئے، ایرانی وزارت خارجہ
پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ایران نے گزشتہ 40 برس ایسی صورتحال کے لیے تیاری کی ہے اور موجودہ حالات عراق جیسی صورتحال نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ سنگین ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لبنان میں بھی وہی تباہی اور مصائب دہرانا چاہتے ہیں جو غزہ میں دیکھنے کو ملے ہیں۔







