میناب اسکول پر دو ٹوماہاک میزائل علاقے کے ایک ملک سے داغے گئے، ایرانی وزارت خارجہ
شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میناب میں اسکول پر ہونے والے حملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے دو ٹوماہاک میزائل خطے کے ایک ملک سے داغے گئے۔
انہوں نے نام لیے بغیر متعلقہ علاقائی ملک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ یہ میزائل کہاں سے لانچ کیے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ٹوماہاک قسم کے میزائل تھے جو علاقے کے ایک ملک سے فائر کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : پاسدارانِ انقلاب کی 80ویں لہر، اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملوں کا اعلان
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں، لہٰذا ذمہ دار عناصر کو چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں، بصورت دیگر نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے۔







